پاکستان
16 مارچ ، 2013

جماعت کا کارکن بھتہ خور نہیں نا م خارج کیا جائے،محنتی

کراچی …جماعت اسلامی نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ بھتہ خوروں کی فہرست سے اس کے کارکنان کا نام خارج کیا جائے۔جماعتِ اسلامی کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں جماعت اسلامی کے سابق یو سی ناظم فضل الرحمان پر عائد تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ انہوں نے جماعتِ اسلامی نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ جماعت اسلامی کے کارکن کا نام فیصلے سے خارج کیا جائے۔ عدالت میں ایس ایس پی اسپیشل برانچ شاہد حسین میہسر نے عدالت میں وضاحتی رپورٹ جمع کرواتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا کارکن بھتہ خوری میں ملوث نہیں ہے۔

مزید خبریں :