پاکستان
15 مارچ ، 2013

حفیظ شیخ کا نام عالمی اداروں کے دباوٴ پر شامل کیا گیا ، سید منورحسن

حفیظ شیخ کا نام عالمی اداروں کے دباوٴ پر شامل کیا گیا ، سید منورحسن

لاہور…امیر جماعت اسلامی منور حسن کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ کو عالمی مالیاتی اداروں کے دباوٴ پر نگران وزیر اعظم کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔لاہو ر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید منور حسن نے کہا کہ قوم کو آزادی کے تحفظ کیلئے انتخابات میں امریکی غلاموں سے نجات حاصل کرنا ہو گی ،جن لوگوں نے ملک کو آئی ایم ایف اور عالمی بنک کے ہاتھ بیچ دیا وہی پر فریب منشور دے رہے ہیں ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا مکان کے نعرے پر چار بار اقتدار میںآ ئی اورہربار عوام سے روٹی کپڑا اورمکان چھین لیا۔

مزید خبریں :