پاکستان
16 مارچ ، 2013

کوہستان میں سیکیورٹی فورسز کی کوسٹر کھائی میں جا گری23اہلکار جاں بحق

کوہستان میں سیکیورٹی فورسز کی کوسٹر کھائی میں جا گری23اہلکار جاں بحق

راولپنڈی…شاہراہ قراقرم پر ثمرنالا کے قریب کوسٹرکھائی میں گر نے سے23 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ڈی پی اوکے مطابق کوسٹر راول پنڈی سے گلگت جارہی تھی۔شاہراہ قراقرم پر ثمر نالا کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔کوسٹر میں 29افراد سوار تھے۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ ڈی پی او کاکہنا ہے کہ لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شتیال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پانچ زخمیوں کو راولپنڈی منتقل کرنے کیلئے آرمی حکام سے ہیلی کاپٹر طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :