پاکستان
16 مارچ ، 2013

مصرکے صدرمحمد مرسی ایک روزہ دورے پر پیر کوپاکستان آئیں گے

مصرکے صدرمحمد مرسی ایک روزہ دورے پر پیر کوپاکستان آئیں گے

اسلام آباد…مصرکے صدرمحمد مرسی ایک روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد آئیں گے، وہ پاکستان آنے والے مصر کے پہلے جمہوری منتخب صدر ہیں۔اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ مصری صدرکو دورے کی دعوت صدرآصف زرداری نے دی تھی۔محمدمرسی کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔ توقع ہے کہ پاکستانی اور مصری صدور ون آن ون ملاقات کریں گے اور کئی سمجھوتوں پر دست خط کئے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق مصری صدر کا جنوبی ایشیا کے دورے کے لئے پہلے ملک کے طور پر پاکستان کا انتخاب دو طرفہ تعلقات کا نیا باب شروع کرنے کی مصری خواہش کا عکاس ہے۔

مزید خبریں :