16 مارچ ، 2013
ایپوہ…اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا۔قومی ٹیم ایونٹ میں اب پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لئے میچ کھیلے گی ایپوہ میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان اور جنوبی کوریا کا میچ دو دو گول سے برابر ہوگیا،پاکستان اور جنوبی کوریا کے پانچ پانچ پوائنٹس ہیں ۔اب قومی ٹیم پانچویں اور چھٹی پوزیشن کے لئے مقابلہ کرے گی۔ آج کے دیگر میچز میں نیوزی لینڈ آسٹریلیا کے مد مقابل ہے آخری نمبر پر موجود بھارت کا مقابلہ میزبان ملائشیا سے ہوگا ،اگر بھارت کی ٹیم میچ جیت گئی تو تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لئے کھیلے گی