16 مارچ ، 2013
اسلام آباد…بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اسلم رئیسانی اور گورنر نواب ذولفقار مگسی نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی اور صوبے میں نگران سیٹ اپ سے متعلق امور پر مشاورت کی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر نے وزیر اعظم ہاوٴس میں ملاقات کی۔ تینوں رہ نماوٴں نے نگران سیٹ اپ پر مشاورت کی اور صوبے کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔