پاکستان
16 مارچ ، 2013

رحمان ملک کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 رحمان ملک کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

کراچی… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ رحمان ملک کی نا اہلی کے لیے درخواست سید محمود اختر نقوی نے دائر کی ہے جس میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ رحمان ملک نے عدالت اور الیکشن کمیشن سے جھوٹ بولا اور غلط بیان حلفی پر سینیٹ کا الیکشن لڑا۔ عدالتی حکم کے باوجود رحمان ملک کے خلاف چیئرمین سینیٹ نے کوئی کارروائی نہیں کی،عدالت ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر سیاست میں شرکت پر تاحیات پابندی لگائے۔

مزید خبریں :