پاکستان
16 مارچ ، 2013

اوکاڑہ : خاکروب کا بیٹا لبھا مسیح پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے جج بن گیا

اوکاڑہ : خاکروب کا بیٹا لبھا مسیح پی ایس سی کا امتحان پاس کرکے جج بن گیا

اوکاڑہ … اوکاڑہ کی گلیوں بازاروں میں جھاڑو دینے والے غریب ماں باپ کا بیٹا لبھا مسیح پنجاب پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے جج بن گیا، بیٹے کی کامیابی پر خوش خاکروب والدین کا کہنا ہے کہ بیٹے نے دلی آرزو ہی پوری نہیں کی، سربھی فخر سے بلندکر دیئے۔ اوکاڑہ میں ڈیڑھ مرلے کے مکان میں رہنے والی کرسچین فیملی آج پھولے نہیں سما رہی، ساری خوشیاں جواں عزم ذیشان لبھا مسیح کے دم سے نصیب ہوئیں ، غربت جس کی راہ کی رکاوٹ نہ بن سکی ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ بننے والے ذیشان لبھا مسیح کی جیون ساتھی آرزو کہتی ہیں ذیشان کو ماں باپ کی خدمت کا صلہ ملا ۔ کامیابی پر ذیشان لبھا مسیح کو علاقے کی تمام مسیحی آبادی مبارکباد دے رہی ہے۔ ماہرین صحیح کہتے ہیں کہ علم ہی ترقی کا زینہ ہے، ذیشان لبھا مسیح نے علم کے حصول اور جدوجہد سے ہی اپنا اور اپنے خاندان کا رتبہ بلند کر لیا ہے۔

مزید خبریں :