پاکستان
17 مارچ ، 2013

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے قانون میں نقائص ہیں، ماہرین

کراچی … ماہرین کا کہنا ہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کے قیام کے قانون میں سنگین نقائص ہیں جس سے ہزاروں طالب علموں کا مستقبل خطرے میں پڑ جائے گا۔ ماہرین کے مطابق کراچی کی جناح سندھ یونی ورسٹی سے کسی ٹیچنگ اسپتال کا الحاق نہیں کیا گیا جہاں طلبہ عملی تربیت حاصل کرسکیں، حالانکہ میڈیکل یونی ورسٹی سے کسی ٹیچنگ اسپتال کا الحاق پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے قواعد کے مطابق لازمی ہے۔ اس کے علاوہ یونی ورسٹی میں اعلیٰ عہدوں پر تقرری کا اختیار بھی صوبائی حکومت نے اپنے پاس رکھا ہے یا اسے صوبائی حکومت کی منظوری سے مشروط کیا ہے جبکہ یہ اختیار یونی ورسٹی کے بورڈ اور سنڈیکیٹ کو ہونا چاہئے۔ سندھ میڈیکل یونی ورسٹی المنائی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہد عزیز کا کہنا ہے کہ وہ یہ قانون دیکھ کر انتہائی مایوس ہوئے ہیں کیونکہ حکومت نے جناح سندھ میڈیکل یونی ورسٹی کو خود مختار ادارہ بنانے کے بجائے ہزاروں طلبہ کا مستقبل داوٴ پر لگا دیا ہے۔

مزید خبریں :