02 مارچ ، 2012
اسلام آباد … گلو بل انرجی انفرا اسٹرکچر لمیٹڈ پاکستان میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینل کی تعمیر کیلئے 35 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔ اسلام آباد میں گلو بل انرجی انفرااسٹرکچر لمیٹڈ کے حکام نے وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کمپنی کے منتظم اعلیٰ احمد کالسکان نے بتایاکہ وہ پاکستان میں مائع قدرتی گیس کے ٹرمینل میں سرمایہ کاری کریں گے۔ ا ن کا کہنا تھاکہ ٹرمینل 50 کروڑ مکعب ایل این جی کو قدرتی گیس میں تبدیل کرے گا۔ وزیر مملکت برائے سرمایہ کاری نے کہا کہ پورٹ قاسم پر قائم ہونے والا یہ ٹرمینل ملک میں گیس کی کمی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور سرمایہ کاری بورڈ گلوبل انرجی انفرا اسٹرکچر کو ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔