19 مارچ ، 2013
لاہور…محمد علی پاکستان فلم انڈسٹری کے ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جوپردہ سیمیں پر جلوہ گر ہوتے تو اسکرین سج جایا کرتی تھی ، سات برس پہلے بچھڑ جانیوالے محمد علی کی معرکہ آراء فلمیں انہیں ہمیشہ زندہ رکھیں گی۔محمد علی نے اپنے فنی سفر کا کاآغاز براڈ کاسٹر کی حیثیت سے کیا۔ آواز کی دنیا سے روشنیوں اوررنگوں میں داخل ہوئے۔محمد علی سلوراسکرین کے ہی شہنشاہ جذبات نہ تھے ، انہوں نے انتہائی جذباتی اورپرجوش انداز میں خدمت خلق بھی کی۔یوں تو ایکٹنگ کی دنیا کئی جہتوں میں بٹی ہوئی ہے لیکن محمد علی ایک ایسے آرٹسٹ ہیں جنہیں کمرشل ،کلاسیک اوریجنل اور realistic ایکٹر کے طورپرہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔