پاکستان
03 مارچ ، 2012

اب کوئی کیئرٹیکر آئیگا نہ چیئر ٹیکر، وزیر اعظم یہیں رہے گا، گیلانی

اب کوئی کیئرٹیکر آئیگا نہ چیئر ٹیکر، وزیر اعظم یہیں رہے گا، گیلانی

اسلام آباد… وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کہیں نہیں جارہا، وہ یہیں رہے گا۔امریکہ سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی ہے تاہم تمام کام ملکی مفاد میں کئے جائیں گے۔ملتان میں اسٹیٹ بینک آڈیٹوریم میں ائیر یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھا کہ سرائیکی صوبہ انکا نہیں بلکہ پوری قوم اوراس خطہ کا مطالبہ ہے،کوئی جتنی بھی سازشیں کرلے سرائیکی صوبہ کا ایشو حقیقی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سال 2012-13ء کا پانچواں بجٹ مئی میں پیش کیا جائے گا۔آج سے پہلے کسی جمہوری حکومت نے اتنے بجٹ پیش نہیں کئے۔ جبکہ آئندہ بجٹ میں قوم کو ریلیف دیا جائے گا۔ میڈیا کے حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ میڈیا پر قدغن نہیں لگائے گے بلکہ میڈیا کو مزید آزاد کیا جائے گا۔موجودہ دور حکومت میں میڈیا نے حکومت کے خلاف جتنا لکھا،اسکا اتنا ہی حکومت کو فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور ادارے مظبوط ہوں اور تمام ادارے اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔آج ملک میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں ہے۔موجودہ حکومتنے 1973ء کا آئین اصل شکل میں بحال کیا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سینٹ کا الیکشن وقت پر کروایا، امریکہ سے تعلقات میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے تاہم ایران پائپ لائن معاہدے سمیت تمام کام ملکی مفاد میں کریں گے، ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث کیا گیا۔

مزید خبریں :