پاکستان
03 مارچ ، 2012

سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ، صدر اور چیف جسٹس نوٹس لیں، اسلم گل

سینیٹ الیکشن میں دھاندلی ، صدر اور چیف جسٹس نوٹس لیں، اسلم گل

لاہور … پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنوں کی سازش کا شکار ہوکر سینیٹ الیکشن ہارنے والے اسلم گل نے کہا ہے کہ وہ صدر مملکت آصف زرداری اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ اور دھاندلی کا نوٹس لیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسلم گل کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے بعض ارکان پنجاب اسمبلی نے ان سے دھوکا کیا ہے اور انہیں سیکنڈ ترجیح پر نہیں رکھا حالانکہ ان کی پارٹی کے پاس وافر تعداد میں ووٹ موجود تھے۔ اسلم گل نے بتایا کہ پیپلز پارٹی پنجاب کی قیادت نے ان کے پینل پر 48 ارکان اسمبلی کی فہرست ہی انہیں فراہم نہیں کی جس کی وجہ سے وہ خود کسی سے بات نہیں کرسکے۔ اسلم گل کا کہنا تھا کہ وہ پیپلز پارٹی کے ادنیٰ کارکن تھے اگر وہ سینیٹر منتخب ہوجاتے تو پنجاب میں پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو چار چاند لگ جاتے۔

مزید خبریں :