پاکستان
03 مارچ ، 2012

تمام وسائل بروئے کار لاکر بجلی و گیس کے منصوبے مکمل کرینگے، وزیراعظم

تمام وسائل بروئے کار لاکر بجلی و گیس کے منصوبے مکمل کرینگے، وزیراعظم

ملتان … وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ہم وعدہ کرتے ہیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے مکمل کریں گے۔ ملتان این ایف سی کالج میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سید علی موسیٰ گیلانی کی فتح پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی پروگرام اور شہیدوں کے مشن پر اعتماد کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کا اصل سرچشمہ کسان، مزدور اور نوجوان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج کے صحیح منصوبوں میں 50 فیصد صوبائی حکومت نے فنڈز کی کمی یا کسی اور مجبوری کی بناء پر فراہم نہیں کئے ہم نے وفاق اور صوبائی لڑائی کی بجائے ہم نے منصوبے مکمل کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس کی وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، ہم وعدہ کرتے ہیں تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے منصوبے مکمل کریں گے ہم ملکی مسائل سے مقابلہ کررہے ہیں کامیابی عوام کی ہوگی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک ارب 69 کروڑ روپے کے سیوریج، واٹر سپلائی لائین اور سڑکوں کی تعمیرات کے منصوبوں کا سنگ بنیاد اور افتتاح بھی کیا ۔

مزید خبریں :