03 مارچ ، 2012
ملتان … وزیراعظم گیلانی نئے ملتان ایئر پورٹ اور کینسر اسپتال سمیت کئی اہم منصوبوں کا تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو سول ایوی ایشن کے سینئر حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ جدید سہولیات کا حامل ملتان ایئرپورٹ اس سال دسمبر تک مکمل کرلیا جائیگا۔ وزیراعظم نے نئے ایئرپورٹ میں حج اور کارگو ٹرمینلز تعمیر کرنے کے علاوہ ملتان میں جدید کینسر اسپتال بنانے کی منظوری بھی دی۔ انہوں نے ملتان میں کیڈٹ کالج اور جیمخانہ کیلئے فنڈز فوری جاری کرکے تعمیر اتی کام جلد شروع کرنے کا حکم دیا۔