03 مارچ ، 2012
پشاور … سابق وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاوٴ نے کہا ہے کہ حکومت ہے بتاسکتی ہے کہ ان پر خود کش حملوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے، عوام سے رابطے میں رہنا ہمارا مشن ہے جس سے ہمیں روکا نہیں جا سکتا ۔ وہ خود کش حملے کے بعد جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ چارسدہ کے علاقے شب قدر میں خود کش حملے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ساری چیزیں زندگی کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں، ان سے ڈرنے والے نہیں۔