03 مارچ ، 2012
نئی دہلی… بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا گیا ہے ،ترجمان ستن شو کر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بکرم سنگھ نئے آرمی چیف ہوں گے۔بھارتی حکومت کی جانب سے موجودہ بھارتی آرمی چیف وی کے سنگھ کی تاریخ پیدائش کے حوالے سے موجود ابہام اور جنگ ختم ہو گئی ہے۔تاریخ پیدائش پر ابہام اس وقت شروع ہوا جب آفیشل ریکارڈ کے مطابق جنرل وی کے سنگھ کی تاریخ پیدائش کی دو مختلف تاریخیں سامنے آگئیں ایک کے مطابق ان کی ریٹائرمنٹ31مئی2012اور دوسری کے مطابق اپریل2013میں ہونی تھی تاہم جنرل وی کے سنگھ اس سلسلے میں عدالت بھی جانے کا ارادہ کر چکے تھے اوریہ تمام صورت حال جنگ کی صورت اختیارکر گئی تھی تاہم آج اس تمام تر ڈرامے کا ڈراپ سین ہوا اور بھارتی حکومت کی جانب سے نئے آرمی چیف کا اعلان کر دیا گیا ۔عام طور پر اس عہدے کے لئے آنے والے سربراہ کا اعلان60دن قبل کیا جاتا ہے تاہم حکومت کی جانب سے نئے سربراہ کا نام90دن پہلے ہی کر دیا گیا۔