03 مارچ ، 2012
کراچی … عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی کابینہ، مجلس عاملہ، پانچوں ڈسٹرکٹ صدور و جنرل سیکریٹریز، سندھ سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے مرکزی عہدیداران اور سینٹرل کمیٹی کے ممبران کا مشترکہ اجلاس باچا خان مرکز میں منعقد ہوا۔ اے این پی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی پختونوں سمیت تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی، سینیٹ میں تیسری بڑی قوت بننے پر مرکزی صدر اسفند یار ولی کی قائدانہ صلاحیتوں پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں شاہی سید کی سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد کراچی آمد پر ایئرپورٹ سے مردان ہاوٴس تک ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق شاہی سید کے سینیٹر منتخب ہوتے ہی کراچی بھر میں جشن کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ جشن 12مئی تک جاری رہے گا۔ جشن کے سلسلے میں کراچی کے تمام وارڈز اور پی ایس میں جلسے اور ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ کراچی کے پانچوں اضلاع سمیت سندھ بھر میں بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا جس سے پارٹی صوبائی اور مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔