پاکستان
04 مارچ ، 2012

پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست بھیج دی، رحمان ملک

پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست بھیج دی، رحمان ملک

اسلام آباد … وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو درخواست بھیج دی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بلوچ رہنماوں کے سیاسی مقدمات معاف کئے جائیں گے تاہم ذاتی مقدمات کا انہیں سامنا کرنا پڑے گا۔ وزیر داخلہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ بلوچ رہنما واپس آئیں انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا اور جسے وہ چاہیں گے وہی ان کا استقبال کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مقدمات کی واپسی کیلئے چیف سیکریٹری نے کمشنرز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لاپتہ افراد کی تعداد 48 ہے، وہ ملک بھر کے لاپتہ افراد کے بارے میں تفصیلات جلد سامنے لائیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کوئی امریکی بغیر ویزے کے پاکستان نہیں آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ سینیٹ الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے یہ بات درست ثابت ہوئی اور اب ان کی پیش گوئی ہے کہ آئندہ 5 سال بھی پیپلز پارٹی ہی کی حکومت ہوگی ۔

مزید خبریں :