دنیا
04 مارچ ، 2012

افریقی ملک کانگو میں دھماکے، 150 افراد ہلاک، 1500 زخمی

افریقی ملک کانگو میں دھماکے، 150 افراد ہلاک، 1500 زخمی

برازا وائل(کانگو) … کانگو کے دارالحکومت میں اسلحے کے ڈپو میں کئی دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 150 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہو گئے، دھماکے کی ویڈیو فوٹیج جاری کر دی گئی ہے۔ دھماکے کانگو کے دارالحکومت برازا وائل میں اسلحے کے ڈپو میں ہوئے جس کے نتیجے میں کم از کم 150 افراد ہلاک اور 1500 زخمی ہوگئے۔ دارالحکومت کے مشرق میں واقع ایم پیلا ( Mpila) میں ملٹری بیرکس دھماکوں سے گونج اٹھے، دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس سے کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں اور دھماکے کی گونج ہمسایہ ملک میں بھی سنی گئی، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید خبریں :