04 مارچ ، 2012
لاہور … اسکاٹ لینڈ کے معروف وکیل پال مک برائڈ لاہور کے ایک ہوٹل میں مردہ پائے گئے ۔ذرائع کے مطابق پال مک برائیڈ، ڈی جی پاسپورٹ واجد بخاری کے بیٹے کی شادی میں لاہور آئے تھے۔ انہوں نے ہوٹل میں شادی کا کھانا کھایا اور اپنے کمرے میں چلے گئے اور صبح کو وہ اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے۔ ایس پی سول انویسٹی گیشن سول لائنز فیصل گلزار مک برائیڈکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، بظاہر یہ طبعی موت لگ رہی ہے۔ غیرملکی ہونے کے باعث ان کا پوسٹ مارٹم کروارہے ہیں۔ میو اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پال مک برائیڈ اسپتال مردہ حالت میں لائے گئے تھے ، پولیس کارروائی مکمل ہونے پر لواحقین کی رضامندی کے بعد ان کا پوسٹمارٹم کیا جائے گا۔