05 اپریل ، 2013
پشاور… فاٹا میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم 15 اپر یل سے شروع کی جا رہی ہے۔ تاہم شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سیکورٹی خدشات کے باعث پو لیو مہم شروع نہیں کی جا سکے گی۔ ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں تین روزہ انسداد پو لیو مہم کے دوران سات لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاو کے قطرے پلا نے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے لیے دو ہزار سے زیادہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسی میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پو لیو مہم شروع نہیں کی جا رہی ہے۔ جس کے باعث دو لا کھ سے زیادہ بچے پو لیو کے قطروں سے محروم رہ جائیں گے۔