04 مارچ ، 2012
اسلام آباد … تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 ملکوں پر مشتمل ایک نیا اتحاد بن رہا ہے جو پاکستان، افغانستان اور چین پر مشتمل ہوگا اس سلسلے میں باضابطہ مذاکرات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئے ہے، جس میں باہمی تعاون کے امور سمیت کئی معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔ اس معاملے پر میکانزم نے اس وقت زور پکڑا جب افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے جانے کے معاملے نے حتمی صورت اختیار کی۔ افغانستان میں بھارت کے بڑھتے ہوئے اثرونفوذ کی وجہ سے پاکستان اور چین تشویش کا شکار تھے۔ پاکستان کی جانب سے ان مذاکرات میں ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ عالمگیر خان بابر نے شرکت کی۔ تینوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور اسلام آباد میں ہوگا۔