07 اپریل ، 2013
پشاور…خیبر پختون خوا سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے اٹھارہ امیدواروں نے تاحال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو اپنی میٹرک اور ایف اے کے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے جس کے باعث تاحال ان کے کاغذات نامزدگی منظور نہیں کیئے گئے۔الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا سونو خان بلوچ نے میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے تاحال خیبر پختون خوا سے قومی ، صوبائی اسمبلی اور خواتین کی مخصوص نشستوں کے اٹھارہ امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ مولانا گل نصیب خان،مفتی کفایت اللہ، فائزہ رشید ،عطیف الرحمان اور پیر دلاور سمیت اٹھارہ امیدواروں کی ڈگریوں کی ایچ ای سی نے تصدیق نہیں کی جس کی وجہ یہ ہے کہ ان امیدواروں نے تاحال ایچ ای سی کو میٹرک اور ایف اے سرٹیفکیٹ جمع نہیں کرائے۔