کاروبار
05 مارچ ، 2012

بھارتی کمپنی کا ایران سے تیل کی درآمد کم کرنے کا اعلان

بھارتی کمپنی کا ایران سے تیل کی درآمد کم کرنے کا اعلان

نئی دہلی… برطانوی خبرایجنسی نے ذرائع سے کہا ہے کہ بھارت کی منگلورریفائنری اینڈ پیٹروکیمیکلز لمیٹڈ آئندہ مالی سال ایران سے تیل کی درآمد میں چوالیس فیصدکمی کردے گی اورد2012-13میں80 ہزاربیرل یومیہ تیل درآمد کیاجائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کاآغاز اپریل سے ہوگا۔ریفائنری نے ایران سے 2011-12کے مالی سال میں ایک لاکھ بیالیس ہزار بیرل یومیہ تیل برآمد کرنے کامعاہدہ کیاتھا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بھارتی ریفائنری کی جانب سیایران سے تیل کی درآمد میں واضح کمی عالمی برادری کی تہران پرعائد پابندیوں کی وجہ سے ہوگی جس سے ایران پردباوٴ میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں :