07 اپریل ، 2013
کوئٹہ…سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سرداراختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کے خون کی مہک مجھے اب بھی آرہی ہے،جب تک بلوچستان رہے گا،بی این پی رہے گی،جمہوریت کے پانچ سالہ دورکا شادیانہ بجانے والے یہ دیکھیں کہ بلوچ قوم نے65سال کیسے گزارے،پاکستانی اداروں نے ہمیں مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔کوئٹہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اخترمینگل کا کہنا تھاکہ یہ دیکھاجائے کہ بلوچ قوم نے65سال کیسے گزارے،دنیامیں کوئی طاقت نہیں جوبلوچستان کانام دنیاکے نقشے سے ختم کرسکے،سب سے پہلے پاکستان کہنے والوں نے بھی بلوچستان کوخون میں نہلایا،جمہوریت کے علمبرداروں کی جانب سے بھی ہمیں لاشوں کے سواکچھ نہیں ملا،بلوچستان میں گزشتہ 5 سال میں لاشیں ہی ملتی رہیں،ان 5 سالوں میں بلوچستان کے لوگوں کوکیاملا،اس سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوئے اورنہ ہی ہوں گے،بلوچستان نیشنل پارٹی کوکمزورکرنے کیلیے ہرطریقہ اپنایاگیا۔کارکنوں کے جدوجہدسے ہمارے حوصلے بلندہوئے،کارکنوں کے جذبے جوان رہے تومنزل دورنہیں،پاکستانی اداروں نے ہمیں مایوسی کے سواکچھ نہیں دیا۔بندوق کے زور پر کسی کووفادارنہیں بنایا جاسکتا نہ نظریہ تبدیل کرایا جا سکتا ہے،ہم پر الزام لگانے والے کم از کم اپنے گریبانوں میں دیکھیں۔کوئی یہ نہ سوچکے کہ وہ بندوق کے زور پر اپنے فیصلے ہم پر مسلط کرے گا۔ہم نے اپنا خون اقتدار کے لئے نہیں بہایا ہے۔