07 اپریل ، 2013
کراچی …کراچی کے علاقے صدر میں پولیس نے چار بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی ضمیر عباسی کے مطابق بھتہ خوروں کو پریڈی تھانے کی حدود سے پکڑا گیا۔ ملزمان صدر کی کپڑا اور الیکٹرونکس مارکیٹ کے تاجروں سے لاکھوں روپے بھتہ وصول کرچکے ہیں۔ ملزموں کے قبضے سے بھتے کی پرچیاں ، موبائل فون اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔