07 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی ہے ، اور اب کل سے منظور یا مسترد کاغذات کے خلاف درخواستیں دائر کرنے کاسلسلہ شروع ہوگا الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے کے جمع کرائی گئے تمام چوبیس ہزار چورانوے کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے ، الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے نیب، نادرا، ایف بی آر، اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ریٹرننگ افسران کو بھجوائی گئیں تھیں، جنہیں مد نظر رکھتے ہوئے کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال کی گئی ، الیکشن کمیشن نے نیب ، ایف بی آر ، نادرا اور اسٹیٹ بینک کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اڑتالیس گھنٹوں میں امیدواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کریں ،کاغذات کی ابتدائی جانچ پڑتال تو مکمل ہوگئی لیکن امیدواروں کی جان ابھی چھوٹی نہیں ، چاہے کاغذات منظور ہوجاوٴں ،چاہے کوئی امیدوار الیکشن جیت بھی جائے لیکن اگر تب بھی دھوکہ دہی ثابت ہوئی تو اسے نااہل کردیں گے، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا ، دھوکے باز شخص نااہلی سے اب نہیں بچ سکے گا ، ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن افضل خان نے کہاہے کہ جانچ پڑتال کا عمل انتخابات کے بعد بھی جاری رہے گا ۔