07 اپریل ، 2013
نصیرآباد …نصیرآباد کے علاقے ربی میں نامعلوم افراد نے اوچ پاور پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن دھماکے سے تباہ کردی۔پولیس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے ربی کے گاوٴں بیرون میں نامعلوم افراد نے 18 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے تباہ کردیا۔ متاثرہ پائپ لائن کے ذریعے اوچ گیس فیلڈ سے اوچ پاور پلانٹ کو گیس فراہم کی جاتی تھی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق گیس کی فراہمی کم ہونے سے اوچ پاور ہاوٴس سے 525 میگاواٹ بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔ جبکہ حبیب اللہ کوسٹل اور شیخ منڈا پاور ہاوٴسز بھی بجلی بند ہوجانے سے مزید 150 میگاواٹ بجلی ملنا بند ہوگئی ہے