پاکستان
07 اپریل ، 2013

ٹکٹ دیتے ہوئے امیدواروں کی قربانیوں کو مدنظر رکھا جائیگا،نواز شریف

 ٹکٹ دیتے ہوئے امیدواروں کی قربانیوں کو مدنظر رکھا جائیگا،نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹ جاری کرتے وقت امیدواروں کی قربانیوں کو مدنظر رکھا جائے گا۔ پارٹی قیادت جن امیدواروں کا اعلان کرے، دوسرے امیدوار اس فیصلے کا احترام کریں۔لاہورمیں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں پاکپتن سے پارٹی کے دو سابق ارکان اسمبلی سلمان محسن گیلانی اور رانا زاہد حسین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اظہار تشویش کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف ، سینیٹر پرویز رشید ، رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کے امیدواروں کے ناموں پر غور کیا گیا۔

مزید خبریں :