پاکستان
07 اپریل ، 2013

کراچی:شیرشاہ میں ایس آئی یو کی کارروائی، قتل کے دوملزمان گرفتار

کراچی…کراچی میں شیرشاہ کے علاقے میں کارروائی کرکے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے قتل کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق شیر شاہ میں ایس آئی یو نے کارروائی کرکے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث دو ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق قاسم ڈکیت گروپ سے ہے جو تین ماہ قبل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا تھا۔ملزمان قتل، ڈکیتی اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی پولیس کو ملوث تھے۔

مزید خبریں :