پاکستان
07 اپریل ، 2013

خواتین کو ووٹنگ سے روکنے والے اُمیدوارجیل بھیجا جائیگا،الیکشن کمیشن

خواتین کو ووٹنگ سے روکنے والے اُمیدوارجیل بھیجا جائیگا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد…خیبر پختونخوا میں خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے حوالے سے بعض حلقوں میں معاہدے کئے جاتے ہیں دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خبردار کیا ہے کہ ایسے معاہدے کرنے والے امیدوار جرم کی پاداش میں جیل بھیجے جا سکتے ہیں۔ ماضی میں ہونے والے بلدیاتی اور عام انتخابات کے دوران پشاور ،شانگلہ ،کوہستان لوئر دیر اور صوابی سمیت خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں امیدوار وں کے درمیان خواتین کوووٹ ڈالنے سے منع کرنے کے لئے معاہدے ہوئے۔2005 کے بلدیاتی انتخابات میں صوابی کی خواتین کو امیدواروں کے درمیان تحریری معاہدے کے ذریعے حق رائے دہی سے محروم کر دیا گیا۔ 2008کے عام انتخابات میں بھی صوبے کے مختلف حلقوں میں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا۔

مزید خبریں :