پاکستان
07 اپریل ، 2013

سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی کوسپرد خاک کردیا گیا

سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی کوسپرد خاک کردیا گیا

کراچی…سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر زیڈ اے نظامی کو کراچی کے مقامی قبرستان سپرد خاک کردیا گیا۔کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع مسجد عمر بن خطاب میں زیڈ اے نظامی کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ان کی نمازے جنازہ میں ایم کیو ایم کے خواجہ سہیل منصور،خالد بن ولید،مزمل قریشی ،مسلم لیگ نواز کے غوث علی شاہ ،پیپلز پارٹی سعید غنی سمیت دیگر سیاسی و سماجی رہنماوٴں سمیت علم دوست انسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر محروم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرنے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرنے کے لیے بھی دعا کی گئی۔

مزید خبریں :