07 اپریل ، 2013
اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے 11سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو جعلی قرار دے دیا۔جن میں سابق سنیٹرز ریحانہ یحییٰ بلوچ ،اسرار اللہ زہری اور میر محبت خان مری بھی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق جن 11سابق ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیا گیا ہے ان میں تین سابق سنیٹرز ریحانہ یحییٰ بلوچ ،اسراراللہ زہری اور میرمحبت خان مری کے علاوہ ثمینہ خاور حیات،سیمل کامران ،شمائلہ رانا،شبینہ خان،رانا اعجاز ، بشیر احمد خان ،طارق مگسی اورنادر مگسی کی ڈگریاں بھی جعلی قرار پائیں۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق جعلی ڈگری والے ارکان پارلیمنٹ کو ڈی نوٹی فائی کرنے کے علاوہ ان کے خلاف فوجداری کارروائی بھی کی جائے گی۔