پاکستان
07 اپریل ، 2013

پنجاب :قومی اسمبلی میں خواتین نشستوں کی فہرست آویزاں،115درخواست منظور

پنجاب :قومی اسمبلی میں خواتین نشستوں کی فہرست آویزاں،115درخواست منظور

لاہور…پنجاب میں قومی اسمبلی کے لئے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر میں آویزاں کردی گئی۔ خواتین کی مخصوص نشستوں پر مختلف سیاسی جماعتوں پر 115امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے ہیں۔ لاہورمیں الیکشن کمیشن کے دفتر میں آویزاں کی گئی فہرست کے مطابق مسلم لیگ ن کی 21،پیپلزپارٹی کی 17، مسلم لیگ ق کی 13جماعت اسلامی کی 10 ، آل پاکستان مسلم لیگ کی 5، پاکستان تحریک انصاف کی 33،ایم کیو ایم کی ایک ،جے یوآئی کی 2،متحدہ دینی محاذ کی 2،پاکستان سنی تحریک کی ایک ، پاکستان جسٹس پارٹی کی ایک ، تحریک تحفظ عزم پاکستان کی 3 ،پیپلزپارٹی شہد بھٹو گروپ کی ایک ، جمعیت علمائے پاکستان کی ایک ،مسلم لیگ ج کی 2 خواتین امیدواروں کے کا غذات نامزدگی منظور کئے گئے ۔ مسلم لیگ ن کی 2،،پیپلزپارٹی کی5، پی ٹی آئی کی 5 اورمسلم لیگ ق کی 3 خواتین کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔

مزید خبریں :