پاکستان
11 اپریل ، 2013

این اے48سے پر ویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

این اے48سے پر ویز مشرف کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد…الیکشن ٹریبونل نے پرویز مشرف کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی منظورکرنے کے بارے میں فیصلہ محفوظ کرلیاہے۔ پرویز مشرف کے حلقہ این اے 48 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل کی سماعت ہوئی ، سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل ملک قمر افضل نے موقف اختیار کیا کہ 180 دن سے زائد بیرون ملک قیام پرٹیکس ادائیگی پراستثنیٰ حاصل ہوتاہے۔ الیکشن ٹریبول نے انہیں کہاکہ وہ قانون دکھائیں جس میں یہ استثنیٰ دیاگیاہے، بعدمیں فیصلہ محفوظ کرلیاگیا۔ الیکشن ٹریبونل نے راولپنڈی کے حلقہ پی پی گیارہ سے تحریک انصاف کے امیدوار جمشید مغل کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات مسترد کر دیئے۔ جمشید مغل کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دئیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :