دنیا
12 اپریل ، 2013

شمالی کوریا کوکبھی ایٹمی ریاست قبول نہیں کیا جائے گا، امریکا

شمالی کوریا کوکبھی ایٹمی ریاست قبول نہیں کیا جائے گا، امریکا

سیئول…امریکی وزیر خارجہ کاکہناہے کہ شمالی کوریا کوکبھی ایٹمی ریاست قبول نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی کوریا کے دورے کے موقع پر جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکا ، جنوبی کوریا اور عالمی برادری شمالی کوریا کو جوہری طاقت قبول نہ کرنے پر متفق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے اگر میزائل داغے تو یہ اس کی سب سے بڑی غلطی ہوگی ،شمالی کوریا کے جوہری معاملے پر امریکا مذاکرات چاہتا ہے ،لیکن شمالی کوریا کو بھی اس معاملے میں سنجیدہ ہونا چاہیے، امریکی وزیر خارجہ جان کیری کاکہنا تھا کہ امریکی صدراوباما نے صورتحال کے باعث کئی جنگی مشقیں نہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔انہوں نے چین پر زور دیا کہ وہ شمالی کوریا کو بین الاقوامی ذمہ داریوں کی یاددہانی کرائے۔

مزید خبریں :