پاکستان
05 مارچ ، 2012

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاعہدہ، حکومت کی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاعہدہ، حکومت کی اتحادی جماعتیں آمنے سامنے

اسلام آباد … سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین شپ کیلئے حکومت کے اتحادی اے این پی اور بلوچستان نیشنل پارٹی سامنے آگئی ہیں جبکہ جے یو آئی ف نے بی این پی کی حمایت کردی ہے۔ بی این پی عوامی کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ہے جس کے بعد مولانا عبدالغفور حیدری نے جیو نیوز کو بتایا کہ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ اسلامک نیشنل ڈیموکریٹک الائنس برقرار رکھتے ہوئے آئندہ انتخابات بھی مل کرلڑیں جائیں گے اور بلوچستان کے معاملے پر دونوں جماعتیں متفقہ موٴقف اپنائیں گی۔

مزید خبریں :