05 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران کا جرم ناقابل معافی ہے، مانگنے سے بھی معافی نہیں ملے گی۔ شہباز شریف پر سب کو اعتماد تھا اس لیے صوبائی صدر منتخب کیا۔ لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا پیپلزپارٹی کا رویہ غیر محتاط اور غیر سنجیدہ ہے، اس نے لوٹا لیگ کو جتوا کر اپناکارکن ذبح کرادیا۔ ان کا کہناتھاکہ محسن لغاری 4 سال میں رولز کے مطابق بات کرتے رہے ہیں ، شہباز شریف کو اس لیے صدر منتخب کیا ہے کہ اْن پر سب کو اعتماد ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا عمران خان کا سونامی بدنامی بن کر دْم چھپاتا پھر رہا ہے، اس کے پاس خودکشی کے سواکوئی چارہ نہیں ۔