18 اپریل ، 2013
واشنگٹن …کبھی کبھار چوروں کو ایسے لینے کے دینے پڑتے ہیں کہ انہیں نانی یاد آجاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ اس تصویر میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔امریکی جنرل اسٹور میں چوری کے غرض سے آنیوالے ایک شخص کی سیلز گرلز نے ایسے پٹائی کی کہ اُسے بھاگنے پر مجبورکر دیا۔اسٹور میں داخل ہوتے ہی کاؤنٹر کی دراز سے پیسے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے چورکے منصوبے پر دو بہادر اور نڈر سیلز گرلز نے پانی پھیر دیا۔ دونوں سیلز گرلز نے مکے مار مار کرچور کی ایسی درگت بنائی کہ بیچارے کے ہوش ٹھکانے آگئے جس کے بعداس نے جان بچا کر بھاگنا ہی غنیمت جانا۔