19 اپریل ، 2013
لاہور…خسرے کی وباء نے لاہور کو بدستور لپیٹ میں لے رکھا ہے ، آج بھی میو اسپتال میں ایک بچہ چل بسا،چار ماہ کے دوران میو اور چلڈرن اسپتالوں میں 58متاثرہ بچے جاں بحق ہوگئے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میواسپتال میں 13 جبکہ چلڈرن اسپتال میں 16 متاثرہ بچوں کو داخل کیا گیا تفصیلات ام فروا کی رپورٹ میں، محکمہ صحت پنجاب کی غفلت کہیں ، یا خسرے کی ویکسین کی عدم فراہمی ،لاہور میں خسرے کا عفریت قابو میں نہیں آ رہا ،گذشتہ سال نومبر سے ہی خسرے کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے تھے تاہم سابق حکومت نیآنکھیں بند رکھیں، چار ماہ کے دوران صرف دو اسپتالوں میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 58تک جا پہنچی ،ڈی جی ہیلتھ پنجاب نے لاہور میں 28 بچوں جبکہ میو اسپتال انتظامیہ نیصرف اپنے اسپتال میں 28بچوں کی اموات کی تصدیق کی،متاثرہ بچوں کو اسپتال لانے والے والدین اپنے جگرگوشوں کے حوالے سے بہت پریشان ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حکومت وباء پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم چلائے،ٹیمیں تشکیل دی جائیں جو گھر گھر جا کر بچوں کو ویکسین پلائیں۔