پاکستان
22 اپریل ، 2013

پاکپتن: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق

پاکپتن: ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار3 طالب علم جاں بحق

پاکپتن…پاکپتن میں تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو بھائیوں سمیت تین نوجوان طالب علم جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دو بھائی 20 سالہ عرفان ،22سالہ ارسلان اپنے دوست 21 سالہ شان کے ہمراہ مدرسے پڑھنے جا رہے تھے کہ پل راکھ کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار تینوں نوجوان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے فرار ٹرک ڈارئیور کی تلاش شروع کر دی۔

مزید خبریں :