29 اپریل ، 2013
بارسلونا…اسپین کے رافیال نڈال نے بارسلونا اوپن جیت کر رواں سال چوتھا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ روس کی ماریا شراپووا نے اسٹٹ گارٹ اوپن کے فائنل میں کامیابی حاصل کرلی ۔بارسلونا میں ہونے والے فائنل میں رافیال نڈال کا مقابلہ ہم وطن نکولس ایلماگرو سے تھا، سابق عالمی نمبر ایک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھ چار اور چھ تین سے فتح سمیٹی، اس کامیابی کے ساتھ انہوں نے 9 سال میں 8ویں مرتبہ بارسلونا اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، وہ اس سال4 ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے۔دوسری جانب روس کی ماریا شراپووا نے چین کی لی نا کو ہرا کر اسٹٹ گارٹ اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ عالمی نمبر دو نے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی، ان کی جیت کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔