دنیا
07 مارچ ، 2012

فلپائن اور امریکا آئندہ ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے

منیلا …فلپائن اور امریکا آئندہ ماہ مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق منیلا میں امریکی سفارتخانہ ی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ16 اپریل سے امریکا اور فلپائن مشترکہ فوجی مشقیں کرینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ناگالوک میں ہونے والی فوجی مشقوں میں 6 ہزار8 سو امریکی اور فلپائنی فوجی حصہ لینگے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد فلپائن اور امریکا کے درمیان دفاعی اتحاد کو مضبوط بنانا ہے۔ فلپائن میں امریکی سفیر ہیری کے تھامس نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں امریکا اور فلپائن کے درمیان فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ہم فلپائن کے ساتھ آئندہ طویل عرصے تک اتحاد برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں۔

مزید خبریں :