07 مارچ ، 2012
کراچی… نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین سید علی رضا نے بینک کے معاملات درست کرنے کے لیے اختیارات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے احتجاجاً استعفیٰ دیدیا۔ نیشنل بینک کی جانب سے کراچی اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چئیرمین سید علی رضا کے استعفے کو وفاقی حکومت نے منظور کرلیا ہے۔ سید علی رضا کے قریبی ذرائع کے مطابق بینک کے انتظامی معاملات پروفیشنل طریقے سے چلانے کے لیے ان کو اختیارا ت حاصل نہیں تھے جس پر کئی دفعہ بینک کے چئیرمین اعتراض اٹھا چکے تھے۔ذرائع کے مطابق سید علی رضا نے چند روز قبل اپنی استعفی ٰوفاقی حکومت کو بھیجا تھا جومنظور کرلیا گیا ہے۔