07 مئی ، 2013
حیدرآباد…حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے دو کارکن جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے،،اسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی پرمشتعل افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ پولیس کے مطابق لبرٹی مارکیٹ چوک کے قریب دوموٹر سائیکل سواروں نیاچانک فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے،فائرنگ سے ایم کیو ایم کے5 کارکن زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال لایا گیا تو وہاں ڈاکٹراورطبی عملہ موجود نہیں تھا ،جس پر مشتعل افراد نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی اوراسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس دوران دو کارکن محمد علی اور محمد اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔