دلچسپ و عجیب
07 مارچ ، 2012

دو پین کی مدد سے تخلیق کی گئیں مدُھردھنیں

دو پین کی مدد سے تخلیق کی گئیں مدُھردھنیں

دھنیں تخلیق کرنے کے لیے موسیقی کے آلات کا ہونا لازمی نہیں، کیونکہ دماغ اور عام اشیاء کو بخوبی استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی دھن تخلیق کی جاسکتی ہے۔یقین نہیں آئے تو اس تصویر کو دیکھ لیجئے۔ اس میں نظر آنے والے ان صاحب کا دماغ کچھ زیادہ ہی تیز چلتا ہے اسی لیے شاید انہوں نے ڈرم خریدنے پر پیسے ضائع کرنے کے بجائے عام پین استعمال کرنے کو ترجیح دی ہے۔انتہائی مہارت سے دونوں ہاتھوں میں پین کوڈرم اسٹکس کی طرح تھامے یہ صاحب میز کو بطور ڈرم استعمال کررہے ہیں اور پین کی نِب اور اسکے پچھلے حصے کو مختلف انداز میں میز پر گھسیٹتے اور بجاتے مدُھر دھنیں تخلیق کرتے نظر آرہے ہیں۔

مزید خبریں :