پاکستان
09 مئی ، 2013

الیکشن بجلی کی 36گھنٹے مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیربجلی

اسلام آباد … نگراں وفاقی وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن کے روز سے بجلی کی 36گھنٹو ں تک مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر پانی وبجلی نے بتایا کہ الیکشن کے روز بجلی کی طلب کا تخمینہ 14ہزار میگاواٹ لگایا گیا ہے ، اس روز پیداوار 13 سومیگاواٹ ہو گی ۔ عام تعطیل کے باعث تعلیمی اداروں ، سرکاری دفاتر کے ساتھ کچھ صنعتوں کی بندش سے 15سو سے2ہزار میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہو گی جس سے کمی پوری ہو جائے گی۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس تیل زیادہ استعمال کرتے ہیں اور بجلی کم دیتے ہیں جس سے سالانہ 76ارب روپے کا نقصا ن ہو تا ہے۔

مزید خبریں :