10 مئی ، 2013
کابل…افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم کے راستے پاکستان داخل ہوگئے۔ کسٹم حکام کے مطابق افغانستان سے امریکی افواج کی انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔ افغانستان میں امریکہ کے زیر استعمال بگرام ایر بیس سے 12 امریکی فوجی گاڑیاں طورخم بارڈر کراس کرکے پاکستان داخل ہوگئے۔ طورخم میں کسٹم کلیرنس ملنے کے بعد امریکی ملٹری گاڑیاں کراچی بندرگاہ کیلئے روانہ ہوگئے۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران افغانستان سے 20امریکی فوجی گاڑیاں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔