10 مئی ، 2013
اسلام آباد… چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ گیارہ مئی عوامی طاقت کے مظاہرے کا دن ہے ، 60فیصد عوام نے ووٹ کاسٹ کیا تو ملک کا مستقبل بدل جائے گا، فخرالدین جی ابراہیم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ الیکشن والے دن ووٹ ضرور ڈالیں ۔